اردو | English | العربیۃ

تعلیمی و تعمیری منصوبے

جامعۃ البنات البرکاتیہ بیاد گار حضرت سیدشاہ برکت اللہ قادری مارہروی علیہ الرحمہ [ولادت : ۱۰۷۰ھ/۱۶۶۰ء  ­­­   وفات : ۱۱۴۲ھ/۱۷۲۹ء]

بچوں کی پرورش ،تعلیم وتربیت اور ان کو صحیح راہ پر چلانے میں ما ں کا بڑا اہم کردار ہوتاہے ، ماں اگر تعلیم یافتہ ،دین دار اور اسلامی فکر سے آراستہ ہو تو بچوں پر اس کے اثرات صاف دکھائی دیتے ہیں ؛ اس لیے آج کے پر فتن دور میں خواتین اسلام کا دینی تعلیم سے آراستہ ہونا بہت ضروری ہے ۔

اس مقصد خیر کے پیش نظر ہم چاہتے ہیں کہ بچیوں کی اسلامی تعلیم وتربیت کے لیے ایک مستقل ادارہ بنام ”جامعۃ البنات البرکاتیہ“ قائم کیاجائے ، جہاںمسلم بچیاں   دینی تعلیم کےساتھ امور خانہ داری ،سلائی کڑھائی وغیرہ کی بھی تربیت حاصل کرسکیں۔