رضوی دارالافتاء بیادگاراعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان قادری برکاتی علیہ الرحمہ [ولادت : ۱۲۷۲ھ /۱۸۵۶ء وفات : ۱۳۴۰ھ /۱۹۲۱ء]
یہ ادارہ جس کوردہ علاقہ میں واقع ہے اس کے چہار جانب تقریبا بیس پچیس کلو میٹر تک کوئی باضابطہ دارالافتاءنہیں ہے جس کی وجہ سے علم دوست عوام کو دینی مسائل دریافت کرنے اور اپنی شرعی پریشانیوں کا حل تلاش کرنے میں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتاہے ؛ اس لیے ادارہ کے اربابِ حل و عقد کی تجویز ہے کہ اس ادارہ میں ایک دارالافتاءقائم کیاجائے اور اعلیٰ حضرت امام احمد رضا قدس سرہ کی نسبت سے اس کا نام ”رضوی دارالافتاء“ رکھا جائے ۔
مگر اس کے قیام سے پہلے ایک ایسی عمارت درکار ہے جہاں مفتیانِ کرام مسند نشیں ہوں اور امت مسلمہ کےپیچیدہ مسائل کا حل پیش کرسکیں ۔اس کے لیےذمہ دارانِ ادارہ نے ” رضوی دارالافتاء “ کے نام سے ایک عالی شان عمارت تعمیر کرنے کا منصوبہ بنالیاہے۔