اردو | English | العربیۃ

تعلیمی و تعمیری منصوبے

 امین امت درس گاہ بیادگار [امین امت سیدنا ابو عبیدہ ابن الجرح رضی اللہ تعالیٰ عنہ وفات : ۱۸ھ]

اسلامی تعلیمات کو عام سے عام تر کرنے کے لیے باصلاحیت علماے کرام کی ضرورت روز بروز بڑھتی جارہی ہے ؛ اس لیے ادارہ کی مجلسِ شوریٰ کا خیال ہے کہ اس ادارہ میں باضابطہ شعبۂ درسِ نظامی بھی قائم ہواور جواں عزم و فرض شناس اساتذہ کے ذریعہ متحرک و فعال علماے کرام تیار کیے جائیں جوحسب ِضرورت دین اسلام کی بہترین خدمات انجام دیں۔

ہاں ! اس شعبہ کے قیام کے بعد ایک ایسی عمارت ناگزیر ہوگی جہاں اس شعبہ کے تمام طلبہ اطمینان سے بیٹھ کر تعلیم حاصل کرسکیں ؛ اس لیے ذمہ دارانِ ادارہ کی کوشش ہے کہ اس شعبہ کے قیام سے پہلے ایک نئی عمارت بنام    ” امین امت درس گاہ “ تعمیر ہوجائے؛ تاکہ اس وقت طالبان علوم نبویہ کو کسی طرح کی کوئی دشواری پیش نہ آئے۔