ادارہ کی املاک اور طلبہ ومدرسین کے سامان کی حفاظت کے لیے ادارہ کی چہار دیواری بہت ضروری ہوتی ہے ؛ اس لیے دارالعلوم کے ارباب حل و عقد چاہتے ہیں کہ ہمارے ادارہ کی بھی چہاردیواری تعمیر ہوجائے اور اس میں ایک خوب صورت گیٹ بنام ” بابِ صدیق اکبر “ بنایاجائے۔