غریب نواز کمپیوٹر سینٹر بیادگار خواجہ غریب نواز معین الدین حسن چشتی اجمیری رضی اللہ تعالیٰ عنہ [ولادت :۵۳۷ھ وفات :۶۳۳ھ]
آج کے ترقی یافتہ دَور میں کمپیوٹر کی اہمیت وافادیت سے انکار نہیں کیاجاسکتا؛ اس لیے ذمہ داران ادارہ چاہتے ہیں کہ اس ادارہ میں باضابطہ شعبۂ کمپیوٹر بھی قائم ہوجائے؛ تاکہ فارغین ادارہ علم دین کے ساتھ کمپیوٹر کی ضروری تعلیم سے بھی آراستہ ہوجائیں اور جب میدان عمل میں قدم رکھیں تو کسی کے دست نگر نہ رہیں ۔اس شعبہ کے لیے جو عمارت ہوگی ، وہ انشاء اللہ اس طرح ہوگی ۔