صدرالشریعہ لائبریری بیاد گار صدرالشریعہ مفتی محمدامجد علی اعظمی علیہ الرحمہ(مصنف بہارشریعت) [ولادت: ۱۲۹۶ھ/۱۸۷۹ء وفات : ۱۳۶۷ھ/۱۹۴۸ء]
تعلیمی میدان میں فروغ وارتقا کے لیے لائبریری بہت ضروری ہے ؛ اس لیے ذمہ دارنِ ادارہ چاہتے ہیں کہ اس ادارہ میں ایک لائبریری بنام”صدرالشریعہ لائبریری “ ہو جس میں دینی و علمی موضوعات پر مشتمل قدیم وجدید کتب کا وافر ذخیرہ ہو؛تاکہ ادارہ کے اساتذہ ، طلبہ ودیگر مصنفین و محققین اس سے بھر پور استفادہ کرسکیں۔یہ لائبریری قائم ہوچکی ہے ، لیکن ابھی با لکل ابتدائی مرحلہ میں ہے اور اس کی مستقل کوئی عمارت بھی نہیں ہے ۔