۷۸۶
نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم
بانی ادارہ عزیز القدر حضرت مولانا اختر القادری صاحب زید مجدہ بڑے ہی فعال اور محنتی عالم دین ہیں جنھوں نے اپنی کم عمری میں، مختصر سی مدت میں جو دینی کارنامہ ’’دار العلوم احمدیہ برکاتیہ‘‘ کی شکل میں انجام دیا ہے جس سے قوم مسلم فائدہ اٹھا رہی ہے اور دین کا عمدہ کام ہو رہا ہےوہ ستائش کے قابل ہے۔ مولیٰ تعالی عزیز گرامی کی عمر میں برکت عطا فرمائے اور خلوص کے ساتھ دین متین کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔
دار العلوم کے مختصر تعارف کو سرسری طورسے دیکھا، اس کے سبھی پروگرام، ذیلی مجوزہ بلڈنگیں اپنی مثال آپ اور قابل تعریف ہیں۔ اس کوردہ علاقے میں ان تمام شعبہ جات کے قیام کی اشد ضرورت تھی جسے پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے مولانا نے اپنی پوری طاقت لگا دی ہے، لیکن اس کے لیے ایک خطیر رقم کی ضرورت ہے؛ اس لیےقوم کے مخیر دین دار حضرات سے اپیل ہے کہ اس دینی کام کے فروغ کے لیے متوجہ ہوں اور اس کا تعاون فرماکر اجر عظیم کے مستحق ہوں۔