نحمدہ ونصلی علی حبیبہ الکریم
بحمدہ تعالیٰ آج ۷؍ ربیع الثانی ۱۴۳۶ھ مطابق ۲۸؍ جنوری ۲۰۱۵ء کو عزیزی مولانا اختر القادری زید مجدہ ہمارے دار العلوم تدریس الاسلام، بسڈیلہ میں تشریف لائے۔ موصوف نے علوم اسلامیہ کے فروغ کے لیے دور حاضر کے مزاج وحالات کے تحت ایک کتابچہ کی شکل میں اپنے مجوزہ منصوبہ جات کو قلم بند کرایا ہے جسے دیکھ کر روحانی مسرت ہوئی؛ کیوں کہ رحمت عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: العلم حیاۃ الإسلام وعماد الدین۔ علم دین اسلام کی زندگی اور دین کا ستون ہے۔ علاوہ ازیں یہ بھی ارشادہوا: من صار بالعلم حیا لم یمت أبدا‘‘ جو علم دین کے ساتھ زندہ رہے گا وہ کبھی نہیں مرے گا ؎
علم کی شمع کو روشن جو کیا کرتے ہیں
زندہ رہتے ہیں ہمیشہ، وہ کہاں مرتے ہیں
دعا ہے رب کریم عزیزی مولانا اختر القادری وجملہ ارکان ادارہ ومعاونین ومتوسلین کو فلاح دارین عطا فرمائے اور ادارہ ہذا کے جملہ منصوبہ جات کو پایۂ تکمیل تک پہنچائے، آمین بجاہ سید المرسلین صلوات اللہ تعالی علیہم أجمعین۔